ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی میں سیریل ایکسیڈنٹ۔ جیپ کی زد میں آنے والی ماں اور بچہ محفوظ

اپن انگڈی میں سیریل ایکسیڈنٹ۔ جیپ کی زد میں آنے والی ماں اور بچہ محفوظ

Mon, 11 Feb 2019 23:52:19    S.O. News Service

اپن انگڈی 11؍فروری (ایس او نیوز) یہاں پرانے بس اسٹانڈ کے قریب ایک سیریل ایکسیڈنٹ پیش آیا جس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا مگر سب سے حیرت انگیز بات یہ ہوگئی کہ بے قابو جیپ کی زد میں آنے والی ایک خاتون اور اس کا چھوٹا سا بیٹابالکل زند ہ اور صحیح سلامت بچ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل کے سامنے کھڑی ہوئی جیپ کو ہوٹل کے ایک ملازم نے چلانے کی کوشش تو جیپ اس کے قابو سے باہر ہوگئی۔اس کی وجہ سے اسکوٹی اور موٹر بائکس ایک طرف بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئے تو دوسری طرف جیپ کی ٹکر سے گیٹ کا کھمبا ٹوٹ کر گر گیا۔

سی سی ٹی وی میں قید منظر سے ظاہرہوتا ہے کہ موٹر بائکس کو روندتے ہوئے جب بے قابو جیپ چندر لتا نامی خاتون سے ٹکراتی ہے تو اس کا ڈھائی سالہ بیٹا ریتھیز اچھل کر سڑک گر جاتا ہے اور چندر کلا جیپ کے نیچے پھنس جاتی ہے اور جیپ اسے ذرا دور گھسیٹنے کے بعد اس کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔لیکن معجزاتی طور پر چندرکلا کے صرف سر پر معمولی چوٹ آئی اور پتور کے اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد اسے گھر جانے دیا گیا جبکہ بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

بتایاجاتا ہے کہ ہوٹل میں جلانے کی لکڑیاں بھر کر لائی گئی تھیں۔ جیپ کا ڈرائیورجگدیپ گاڑی میں ہی چابی چھوڑکر ہوٹل میں چائے پینے کے لئے چلا گیا۔ جیپ سے لکڑیاں خالی کرنے کے بعدشنکر نامی ہوٹل کے دوسرے ملازم نے جیپ چلانے کی کوشش کی تھی اور وہ گاڑی اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل بھر میں ایک بھیانک حادثہ پیش آیا جس کی زد میں آنے والے خوش قسمتی سے صحیح سلامت بچ نکلے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے ایک روز قبل یعنی سنیچر کے دن بھی ہوٹل کے لایا گیا سامان جیپ سے خالی کرنے کے بعد ڈرائیور نے چابی گاڑی میں ہی چھوڑی تھی اور ہوٹل کے کسی اور ملازم نے گاڑی چلانے کی کوشش کی تھی اور گاڑی دیوار سے ٹکرادی تھی جس سے اس کا بمپر ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے باوجود اتوار کے دن بھی غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے ڈرائیور نے چابی گاڑی میں چھوڑ دی ، جس سے ایک بڑا حادثہ ہوا۔


Share: